آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔
منگل کے روز دبئی میں ہونے والی آئی پی ایل 2024 کی نیلامی کی تقریب میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں، انہیں فرنچائز سن رائزز حیدرآباد نے 20.50 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز نے بولی کا آغاز کیا جس کے بعد حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور نے بولی لگائی۔ کمنز کی بنیادی قیمت دو کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی تھی جو بڑھتے بڑھتے 10 پھر 15 اور آخر میں 20.50 کروڑ تک پہنچ گئی۔
پیٹ کمنز 2023 کے ایڈیشن سے سے پہلے 2022 تک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلتے رہے ہیں اور رواں ایڈیشن میں حیدر آباد سن رائزز کی نمائندگی کریں گے۔