لاہور:’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ کے ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ کی رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیووائرل ہورہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ جس رکشے میں سفر کررہی تھی، ڈرائیور نےباحجاب گلوکارہ تو نہ پہچانا لیکن ان کے گانے “کنا یاری ” کو چلا کر محظوظ ہوتا رہا۔
با حجاب ریپر گلوکارہ ایوا بی کی جانب سے رکشے میں سواری کرنے اور سفر کے دوران اپنے ہی گانے کو سننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایوا بی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں رکشے پر سواری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مختصر ویڈیو میں ایوا بی نے سواری کرنے کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کرتی دکھائی دیں۔