Trending Now

آئی پی ایل2024؛ مچل اسٹارک مہنگے ترین کرکٹر بن گئے، نائٹ رائیڈرز نے کتنے میں خریدا؟

آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر مچل اسٹارک انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو 24.75 بھارتی کروڑ روپے (یعنی امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 97 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.40 بھارتی کروڑ (امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں ٹیم میں شامل کیا تھا، وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کرکتر بنے تھے۔

آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد انڈین پریمئیر لیگ میں واپسی کی ہے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ دینے کیلئے لیگز میں کھیلنے سے گریز کررہے تھے۔

سال 2018 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ان کی خدمات 9.4 کروڑ روپے میں حاصل کی تھیں تاہم وہ انجری کا شکار ہوکر ٹورنامںٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

مچل اسٹارک نے سال 2014 میں اپنے آئی پی ایل کیرئیر کا آغاز رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ کیا تھا، جہاں انہوں نے 28.71 کی اوسب سے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اگلے برس 13 میچوں میں صرف 14.55 کی شاندار اوسط کے ساتھ 20 وکٹیں لیکر کامیاب بالر رہے تھے۔

Read Previous

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس دائر

Read Next

باحجاب ایوا بی رکشے میں سوار،لاعلم ڈرائیور نے گلوکارہ کا ہی گانا”کنا یاری” چلا دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *