واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے 886 ارب ڈالر کے امریکی دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے دستخط کے بعد سالانہ فوجی اخراجات کا بل قانون بن گیا۔
بل میں یوکرین کے لیے امداد اور انڈوپیسفک خطے میں چین کا اثرورسوخ روکنے کے لیے رقم شامل ہے۔
واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے دفاعی پالیسی بل کو 13 کے مقابلے میں 87 ووٹوں سے منظور کیا تھا اور امریکی ایوان نمائندگان نے 118 کے مقابلے میں 310 ووٹ سے بل کی منظوری دی۔