ویب ڈیسک :ترکیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ ای ویزا ایک الیکٹرانک سفری اجازت نامہ ہے جو ان پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لیے ترکیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔
نئے ای ویزا سسٹم کی وجہ سے درخواست دہندگان قیمتی وقت اور محنت کی بچت کر کے آسانی سے درخواست کے پورے عمل کو آن لائن مکمل کر سکیں گے۔
ترکیہ کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن لائن درخواست کے عمل کے دوران پوری فیملی آسانی سے ایک ساتھ درخواست دے سکتی ہے۔
تاہم، ترکیہ میں طویل مدت، کام یا تعلیم کے حصول بارے قیام کیلئے اسلام آباد میں سرکاری ترک سفارتخانے کے ذریعے رہائشی اجازت نامہ یا متعلقہ ویزا کیلئے درخواست دینا ضروری ہوگی۔