غزہ: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہے کہ غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی پارٹی کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ حماس کے خلاف جنگ میں شدت لائیں گے۔ غزہ میں جنگ جلد ختم نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں آنے والے دنوں میں لڑائی کو مزید تیز کریں گے۔ یہ ایک طویل لڑائی ہوگی۔ غزہ میں کارروائی کرنے والے اسرائیلی فوجی بھی طویل جنگ کےحق میں ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اب تک اسرائیل کے حملوں میں 20 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہےجبکہ 54 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔