پشاور : ہمیں بلے کا انتخابی نشان واپس کیا جائے ۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاکہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کرانے کے طریقے سے متعلق فیصلہ دینے کا اختیار نہیں جن لوگوں نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا وہ پارٹی ممبر ہی نہیں۔
درخواست میں الیکشن کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والوں کو فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست کی ہے کہ فوری معطل کیا جائے۔