کراچی:صدر کے علاقے شاہ جہاں موبائل مارکیٹ میں لگی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، آگ نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 10 گاڑیوں کی مدد سے موبائل مارکیٹ کی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پایا گیا، تاحال ابھی کولنگ کا عمل جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، آگ سے موبائل فون کی متعدد دکانوں کو نقصان پہنچنے سے دکانوں میں موجود کروڑوں روپے کا مال جل گیا۔
حکام کے مطابق خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے شاہراہ شارع فیصل پر واقع دس منزلہ عمارت میں آگلگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، اس سے پہلے راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹرمیں شارٹ سکٹ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس کے بعد یہ انکشاف ہوا تھا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر 45 میں سے 29عمارتیں غیر تسلی بخش ہیں جن میں آگ بجھانے کا سامان اور عملہ بھی موجود نہیں ہے۔