سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ انڈوں کی فی درجن قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فی درجن انڈے 420 روپے تک فروخت ہورہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد میں انڈے فی درجن 420 روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں۔
دستاویز کے مطابق سیالکوٹ میں انڈے فی درجن 410 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن فروخت ہونے لگے ہیں۔
اسی طرح کوئٹہ اور بنوں میں بھی انڈے فی درجن 400 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ خضدار اور سکھر میں فی درجن انڈے 390 روپے میں فروخت ہونے لگے۔ کراچی، بہاولپور، حیدر آباد میں انڈے فی درجن 380 روپے میں دستیاب ہیں۔