سابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے الیکشن 2024 کے منشور کی تیاری کیلئے آن لائن پورٹل لانچ کیا ہے۔
مذکورہ پورٹل کے ذریعے لوگوں سے الیکشن، ملکی خوشحالی اور ترقی کے لیے تجاویز مانگی گئی ہیں۔(ن) لیگ آن لائن منشورپورٹل جاری کرنے والی پہلی سیاسی جماعت بن گئی ہے جس نے منشورکی تیاری میں براہ راست عوام سے رجوع کیاہے۔
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کاکہناہے کہ ہم چند دنوں میں تجاویز لے کر 2 جنوری تک منشور کا اعلان کر دیں گے۔