اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد پر سیاسی وابستگی کے الزام سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے عزیز الدین کاکا خیل کی درخواست مسترد کر دی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست بادی النظر میں ذاتی رنجش کا باعث لگتی ہے، سیاسی وابستگی کا الزام ثابت نہیں ہوا اور فواد حسن فواد بطور بیورو کریٹ اچھی شہرت کے حامل رہے ہیں۔
اس سے قبل، الیکشن کمیشن نے سیاسی وابستگی کے الزام میں وزیراعظم کے مشیر احمد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔