امریکی حکومت کے ایک خفیہ خلائی جہاز نے دنیا کے سب سے طاقتور راکٹوں میں سے ایک پر سوار ایک خفیہ مشن کا آغاز کیا ہے۔
X-37B کرافٹ فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے SpaceX Falcon Heavy پر لانچ کیا گیا۔
خفیہ امریکی خلائی جہاز فالکن ہیوی راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جو اسے پہلے سے کہیں زیادہ دورلے جا سکتا ہے۔
فالکن ہیوی – ایک ساتھ بندھے ہوئے تین راکٹ کوروں پر مشتمل ہے جو زمین سے 22,000 میل دوری تک زیادہ پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
X-37B بوئنگ کی بنائی ہوئی گاڑی، تقریباً ایک چھوٹی بس کے سائز کی اور ایک چھوٹے خلائی شٹل سے مشابہت رکھتی ہے ۔
یہ مشین اب تک زمین کے نچلے مدار میں1200 میل سے نیچے کی اونچائی پر آپریٹ کرتی رہی ہے – پہلی دفعہ اب یہ کئی گنا زیادہ فاصلہ طے کرے گی۔
X-37B بلا پائلٹ مشین ہے ۔ یہ مشن امریکی خلائی فورس فوج کے نیشنل سیکیورٹی اسپیس لانچ پروگرام کے تحت چلاتی ہے۔
X-37B لانچ کی اہمیت
اس خلائی جہاز کو مختلف پے لوڈ اور ٹیکنالوجی کے تجربات کو لے جانے کے لیے طویل دورانیے کی مداری پروازوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ اپنے مشن کی تکمیل کے بعد، ہوائی جہاز کی طرح رن وے پر خود مختار طور پر اترنے کی صلاحیت کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔