Trending Now

نوازشریف سے دھاندلی کرکے اقتدار چھینا گیا، شہباز شریف

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، نواز شریف نے ہمیشہ کراچی کو اہمیت دی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں کراچی اہم کردار ادا کررہا ہے، کراچی کی معیشت ملکی معیشت کا نصف ہے، سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ہمیشہ کراچی کو اہمیت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ بھی کراچی میں رہتے ہیں، کراچی پاکستان کا گیٹ وے کہلاتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے لیے کے3 اور کے4 منصوبے دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے دھاندلی سے اقتدار چھینا گیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بدامنی کو ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجر، صنعتکار حلال کی کمائی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں، کراچی میں گرین لائن منصوبہ شروع کیا گیا۔ اقتدار میں شہر قائد سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا منشور جلد عوام کے سامنے آئے گا، کراچی سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ کریں گے، البتہ اب ہم سب مل کر قائد کے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

سندھ کی 2 اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت، شہبازشریف کاخیر مقدم:

صوبہ سندھ کی بڑی شخصیات جام قائم اور جام کرم مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں جام قائم اور جام کرم نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے جام قائم اور جام کرم کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔ انہوں نے کاہ کہ آپ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ آپ کی آمد سے صوبہ سندھ اور پورے پاکستان میں ترقی کا سفر تیز کرنےمیں مدد ملے گی۔ ترقی کا سفر پورے ملک میں یکساں انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن، مرکزی رہنما سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، رانا مشہود اور کھیل داس کوہستانی بھی موجود تھے۔

Read Previous

2024 میں کتنے چاند و سورج گرہن نظر آئیں گے؟

Read Next

اسپیس ایکس کے ذریعے خفیہ امریکی جہاز خلا میں لانچ کردیا گیا ، منزل چاند یا مریخ ؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *