لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی، انسانی حقوق کی کارکن و وکیل ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ایمان مزاری نے اپنے دوست عبدالہادی سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دی۔ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انگوٹھی، دل اور نظر کا ایموجی استعمال کیا۔
وکیل عبدالہادی نے بھی انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی ایمان مزاری کیساتھ شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہلیہ کی پوسٹ ری پوسٹ کر کے کیا۔