ہری دوار: بھارت میں ایک ہاتھی گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں گھس گیا۔
ہاتھی کے عدالت کے احاطے میں گھس کر گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ہاتھی کوبھارتی شہر ہری دوار عدالت کے احاطے کے مین گیٹ کو دھکا دے کر کھولتے اور اندر داخل ہوتے دیکھا گیا۔
ہاتھی نے عدالت کے احاطے کی دیوار کو بھی نقصان پہنچایا اور عمارت میں گھومتا رہا۔ ہاتھی کے کمرہ عدالت میں گھسنے سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی اور فوری طور پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔