نئی دہلی: بھارت کی حکومت نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ گولڈی برار کو دہشتگرد قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ اور پنجاب پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ستویندر سنگھ عرف گولڈی برار کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔ گولڈی برار سکھوں کے لیے الگ ملک خالصتان کی حامی تنظیم خالصہ انٹرنیشنل سے وابستہ ہیں۔
گولڈی برر کو بھارتی سیاسی رہنماؤں کو دھمکی آمیز کال کرنے، تاوان کا مطالبہ کرنے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر قتل کی دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔