Trending Now

صوفہ نما گاڑی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہوگئی

ممبئی: بھارت کے بڑی کاروباری شخصیتوں میں سے ایک آنند ماہندرا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دو لڑکوں  کو سڑکوں پرصوفہ  نما گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اگرچہ یہ ویڈیو پرانی ہے تاہم ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماہندرا گروپ آف کمپنیز کے مالک آنند ماہندر انے سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ پیغام دیا ہے۔

ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  انہوں نے لکھا کہ یہ صرف ایک تفریحی منصوبہ نہیں بلکہ اس میں کارفرما انجینیئرنگ کے جذبے کو دیکھیے۔ اگر کسی ملک کو کار سازی میں بڑا نام پیدا کرنا ہے تو اسے گیراج میں کام کرنے والے ایسے ماہر  موجدوں کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارت میں ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) کے انسپکٹر کے چہرے کے تاثرات دیکھنا چاہوں گا جب اس کے سامنے ایسی گاڑی رجسٹر ہونے کیلئے آئے ۔

Read Previous

رونالڈو نے والدہ کو 69 ویں سالگرہ پر نئی پورشے کار کا تحفہ دے دیا

Read Next

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا قتل کا ماسٹر مائنڈ گولڈی برار دہشتگرد قرار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *