وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وزارت صحت نے اسلام آباد کے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا۔
وفاقی دارالحکومت کے دیہی ہیلتھ سینٹرز، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور بنیادی صحت کے مراکز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے اندر تمام اسپتالوں کو7 فروری سے 9 فروری تک الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔