کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ 2 سالہ بچہ 12گھنٹے بعد گٹر زندہ مل گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 9سالہ عبداللہ نے اپنے دو سالہ دوست زو خان کو گٹر میں دھکا دیا،جس کے نتیجے میں وہ گٹر میں جاگرا،8گھنٹے تک نظر نہ آنے پر اہلخانہ نے بچے کی تلاش شروع کی ، 9سالہ عبداللہ نے بتایا کہ اس نے زو خان کو گٹر میں پھینک دیا تھا،جس پر اہلخانہ نے گٹر میں بچے کی تلاش شروع کردی،12گھنٹے بعد زو خان کو زندہ سلامت گٹر سے نکال دیا گیا،والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کردیا۔