بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط پر کھاد فیکٹریوں کے لیے رواں ماہ سے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کھاد فیکٹریوں کے لیے گیس کی قیمت 302 روپے سے بڑھا کر 580 روپے ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈ اسٹاک کے لیے کھاد مینوفیکچررز کو فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 1580 روپے میں ملے گی۔
ذرائع کے مطابق فیڈ اسٹاک کے لیے کھاد مینوفیکچررز کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 556 روپے منہگی ہو گی۔
کھاد مینوفیکچررز کے لیے گیس مہنگی کرنے پر وزارتِ خزانہ، پیٹرولیم اور صنعت و پیداوار نے کام شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کھاد مینوفیکچررز کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزے سے پہلے ہو گا۔a