آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 182رنز پر گرگئی۔
حیدر آباد دکن میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز آج سے کیا جہاں نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔
سعود شکیل نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی یہ دوسری ففٹی مکمل کی جس میں انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز مکمل کیے تاہم کھیل کے 29 ویں اوور میں سعود شکیل 68 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 75 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔