نئی دہلی: والدین کی بچوں سے تکرار اور ڈانٹ ڈپٹ معمول کی بات ہے لیکن ایک بچی نے ڈانٹ پڑنے کے بعد غیرمعمولی ردعمل دیا۔
بھارت میں ایک 8 سالہ بچی اور اس کے والد کے درمیان معمولی تکرار ہوئی جس کےبعد بچی نے اپنے گھر کے دروازے پر ’والد برائے فروخت ‘ کا اشتہار لگا دیا۔
سوشل میڈیا پر اشتہار کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کچھ صارفین نے بچی کے ردعمل کو دلچسپ اور عام ڈگر سے ہٹ کر قرار دیا۔ایک صارف نے کہا میری بچیاں تو شاید میری قیمت صرف 20 ہزار ہی لگائیں۔ کچھ صارفین کا موقف تھا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
ایک صارف نے بچی کی لکھائی کی تعریف کرتے ہوئے کہ پہلے خوبصورت لکھائی عام بات ہوا کرتی تھی لیکن اب یہ چیز تقریبا ختم ہوگئی ہے۔