آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف 46 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنالیے۔
حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار بلےباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کا سہارا فراہم کیا اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ بعدازاں سعود شکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ افتخار احمد 9 رنز کے مہمان ثابہت ہوئے۔