پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف ایکشن تیز کر دیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کیا اور مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمار کر دی۔
حکام کے مطابق آپریشن میں سی ڈی اے کواسلام آبادپولیس کی معاونت بھی حاصل تھی،آپریشن میں ہیوی مشینری سےغیرقانونی تعمیرشدہ گھروں، دکانوں کوگرایا گیا۔
غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی۔اسلام آباد پولیس نے مزاحمت کرنے والے افراد کومنتشرکردیا۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق افغان باشندوں نے عرصہ دراز سے مارگلہ ٹاؤن میں جگہ پر قبضہ کررکھا تھا۔