Trending Now

دنیا کا مہنگا ترین مسالا جس کی قیمت سونے سے بھی زیادہ ہے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک مسالا سونے سے بھی زیادہ قیمتی ہوتا ہے؟

ہو سکتا ہے کہ آپ نے اس کے سرخ ریشوں کی تصویر بھی دیکھی ہو۔

 

اس مسالے کی معمولی سی مقدار بھی ذائقے پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے۔

تو کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کس کی بات کر رہے ہیں؟ یہ ہے زعفران جسے سرخ سونا بھی کہا جاتا ہے۔

Crocus sativus نامی پودے کے ارغوانی رنگ کے پھولوں سے حاصل ہونے والا زعفران دنیا کا مہنگا ترین مسالا ہے۔

تو یہ اتنا مہنگا کیوں ہے؟ اس کی وجہ اس کے حصول کا طریقہ کار ہے جو کسی بھیانک خواب سے کم ثابت نہیں۔

اس مسالے کو پھولوں سے ہاتھ سے نکالا جاتا ہے اور ہر پھول میں عموماً 3 ریشے ہوتے ہیں تو زعفران کی 450 گرام کے لیے لگ بھگ 75 ہزار پھولوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ پھول دنیا کے مخصوص حصوں میں ہی اگایا جا سکتا ہے اور وہ بھی ہر سال محض چند ہفتوں کے لیے، تو اس مسالے کا حصول کافی مشکل ہوتا ہے۔

جب زعفران کو چن لیا جاتا ہے تو یہ مسالا بہت نازک ہوتا ہے اور بہت زیادہ احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے باعث بھی یہ کام بہت پیچیدہ اور مہنگا ہو جاتا ہے۔

اس کے بعد زعفران کو برتنوں میں پھیلا کر رکھا جاتا ہے اور کوئلے کو دہکا کر سست روی سے خشک کیا جاتا ہے۔

یہ بھی کافی وقت طلب کام ہے جبکہ کافی خرچہ بھی ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ خالص زعفران کی 450 گرام مقدار 2 ہزار سے 10 ہزار ڈالرز کے درمیان فروخت ہوتی ہے۔

اسی وجہ سے اس کے متعدد جعلی متبادل بھی مارکیٹ میں موجود ہیں۔

دنیا کا مہنگا ترین مسالا کھانوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جس سے غذا کا ذائقہ اور مہک بہترین ہو جاتے ہیں، خاص طور پر چاول سے پکے پکوان جیسے بریانی کے لیے یہ بہترین ہوتا ہے۔

Read Previous

انتخابات نہیں ہوں گے ، اس لیے امید وار خرچہ نہ کریں: اعتزاز احسن

Read Next

آئی سی سی کا پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *