لاہور: سینئر قانون دان اعتزاز احسن کاکہنا ہے کہ انتخابات نہیں ہوں گے ، اس لیے امید وار خرچہ نہ کریں۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں میڈیا سے گفتگو میں اعتراز احسن نے کہا کہ انتخابات نہیں ہوں گے ، اس لیے امید وار خرچہ نہ کریں۔
اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عوام انتخابات کو بھول جائیں، جیل سے بھاگے ہوئے شخص کو کوئی بھی گرفتار کر سکتا ہے۔
نواز شریف کو گرفتار کر کے سیدھا جیل لے جایا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں بہروپیے بٹھائے ہوئے ہیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ نگرانوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ پالیسیاں بنائیں۔ فرخ حبیب کے بارے میں اچھی خبریں نہیں آرہی ۔
عمران ریاض جس طرح بازیاب ہوا وہ چل نہیں سکتا کھا نہیں سکتا لیکن کوئی تحقیقات نہیں ہو رہیں۔ ایک سوال پر اعتراز احسن نے کہا کہ سائفر کیس بالکل جھوٹا ہے اور سائفر کو منظر عام پر لانا وزیراعظم کا حق ہے۔