(لاہور ) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 171گیس کنکشن منقطع کردیے، 244 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر2کروڑ30لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 16 گھریلو کنکشن , کمپریسر کے استعمال پر 3 کنکشن منقطع کیے گئے اور 8انڈر بلنگ کیسز کا اندراج/پروسیس کیے گئے ،13.07ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے کمپریسر کےاستعمال پر 08کنکشن منقطع کیے اور9 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کئے گئےمزید 1FIRبھی درج کی گئی.مردان میں ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے گیس کی غیر قانونی استعمال پر 10کنکشن منقطع کیے جبکہ0.68ملین کی رقم بھی بک کی گئی ۔
۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 11اور کمپریسر کے استعمال پر 02منقطع کرنے کے علاوہ 74انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور0.24ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی 65کنکشن منقطع گیس چوری کے خلاف 01 FIRs بھی درج کی گئی اور 19لا کھ سے زاید کے جرمانے عائد کیے گئے۔ گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوےغیر قانونی استعمال پر 05جبکہ کمپریسرکے استعمال پر 03کنکشن منقطع کیے اور 43انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے ،0.54ملین کی رقم بک کی گئی۔گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دورن1کنکشن منقطع کیا گیا۔ راولپنڈی میں04 کنکشن منقطع کیے گئے۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ غیر قانونی استعمال پر 02اور 38انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے۔ اور ٹیم نے کاروائی کے دوران انڈر بلنگ کیسز میں 0.24 کی رقم بھی بک کی ۔