رینالہ خورد(ملک اقبال سے)تفصیلات کے مطابق
پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس مالکان حکومت پنجاب کی ہدایات پر مکمل عمل در آمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات سے آراستہ پٹرول پمپس کے ذریعے استفادہ کیا جا سکے تمام پٹرول پمپ مالکان اپنے پٹرول پمپس پر لیڈیز واش رومز کے قیام،صفائی ستھرائی،آگ بجھانے کے آلات سمیت تمام ایس او پیز پر عمل در آمد کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ جی ٹی روڈ پر واقع پٹرول پمپس مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید سلمان شاہ،چیف انسٹرکٹر محکمہ سول ڈیفنس جاوید اختر،انسٹرکٹر عاطف شاہ سمیت پٹرول پمپ مالکان نے شرکت کی۔چیف انسٹرکٹر محکمہ سول ڈیفنس جاوید اختر نے اجلاس کو حکومتی ہدایات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا کہ پٹرول پمپس پر خواتین کے لئے الگ واش رومز،صفائی ستھرائی،پارکنگ،پبلک سیفٹی سے متعلق انتظامات، پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے لئے درست پیمانے سمیت اوگرا کے نوٹیفائی ریٹس کے مطابق بل بورڈز پر قیمتیں آویزاں کی جائیں انہوں نے کہا کہ ہر پٹرول پمپ پر ”کے” فارم لازمی موجود ہو۔اس موقع پر پٹرول پمپ مالکان کے اپنی تجاویز پیش کیں اور درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا چوہدری طاہر امین نے کہا کہ پٹرول پمپس مالکان کو درپیش مشکلات کا احساس ہے تاہم عوامی ریلیف کے پیش نظر کومتی ہدایات پر عمل در آمد کرنا بھی لازم ہے لہذا پٹرول پمپ مالکان 10دن میں حکومتی ہدایات پر عمل در آمد کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیں بصورت دیگر ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر پٹرو ل پمپس مالکان نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔