لندن: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
جنید صفدر نے انسٹاگرام اسٹوری میں طلاق کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی نجی معاملہ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ عائشہ سیف اور جنید صفدر 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے۔