لاہور: پاکستان ریلوے نے رائے ونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کے لیے خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تبلیغی اجتماع کے لیے ملت ایکسپریس کو خصوصی ٹرین کے طور پر چلایا جائے گا، یکم نومبر کو کراچی سے روانہ ہونے والی 17 اپ ملت ایکسپریس کو رائیونڈ تک لایا جائے گا۔
اسی طرح 5 نومبر کو 18 ڈاؤن ملت ایکسپریس کو خصوصی طور سے رائیونڈ اسٹیشن سے کراچی کے لیے روانہ کیا جائے گا۔