احمد آباد: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے بھارتی شہراحمد آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف نے ٹیم کو ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے متحرک کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اس موقع پر ذکا اشرف نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ آپ لوگ ملک کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں ہر کوئی آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔
علاوہ ازیں کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف کی جانب سے بھرپور سپورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب کی توجہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے، بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنا تیسرا ورلڈ کپ میچ کل بھارت سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔