آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔