ٹوکیو: جاپان کی وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا نے اعلان کیا ہے کہ ٹوکیو 10 ملین ڈالر کی امداد غزہ کے شہریوں کو فراہم کرے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو بھی معاملے سے آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاپان کو امید ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں جاری جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے ابتک اسرائیلی حملوں میں 2800 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔