لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ ثنا جاوید نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا۔
پروگرام کی میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے وزن میں نمایاں کمی دکھائی دے رہی ہے اس کا کیا راز ہے؟ ثنا ابھی کچھ کہنا ہی چاہ رہی تھیں کہ احسن خان نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران جب بھی ثنا کے کمرے میں جاؤ تو وہاں صرف بسکٹ اور چپس کے پیکٹ ہی نظر آتے ہیں ان کے سمارٹ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ کچھ کھاتی نہیں ہیں۔
جس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ایسی بھی بات نہیں ہے وہ چپس اور بسکٹ میں نہیں کھاتی بلکہ ڈرامے کے ہدایتکار کھاتے ہیں۔
ثنا جاوید نے وزن میں کمی کے حوالے سے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں موٹی ہو گئی ہوں اس وجہ سے میں نے ڈائٹنگ شروع کردی، ایسا نہیں ہے کہ میں کچھ کھاتی نہیں ہوں بلکہ اب میں صرف صحت مند غذا کھاتی ہوں۔