دنیا بھر میں مشہور عالمی کافی چین ’اسٹار بکس‘ کی مزے دار کافی کا راز کُھل گیا، اب آپ بھی تھوڑی محنت سے اپنے گھر پر اس کافی کا مزہ لے سکتے ہیں وہ بھی بالکل مفت۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی چین نے اپنے ایک لازم کو نوکری سے نکال دیا تو، برطرف ملام نے کمپنی کی کافی کی خفیہ ریسیپی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی چند تصاویر میں ملازمین کو دیے گئے مرحلہ وار گائیڈ کو دیکھا جاسکتا ہے، جس میں اسٹار بکس کی خفیہ ریسیپیز (ترکیبیں)، درست پیمائش،
شربت کی اقسام اور برف کے تناسب وغیرہ ظاہر ہیں۔
سوشل میڈیا پر ’اسٹار بکس‘ کی مزے دار اور مہنگے داموں فروخت ہونے والی کافی کا راز جان کر صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اب انہیں اپنی پسندیدہ کافی کے لیے مہنگی کافی خریدنی نہیں پڑے گی، بلکہ وہ خود اسے اپنے گھر پر باآسانی تیار کرسکتے ہیں۔
کئی صارفین نے وائرل ہونے والی تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس تھریڈ کو بک مارک کر رہے ہیں تاکہ اسے محفوظ کر سکیں اور مستقبل میں بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے قبل بھی اسٹار بکس سے بر طرف کیے گئے کئی ملازمین ٹک ٹاک پر کمپنی کا مینیو بھی شیئر کر چکے ہیں۔