ممبئی: بالی کی ووڈ کی ‘ڈریم گرل’ ہیما مالنی نے اپنی 75 ویں سالگرہ پر شاندار تقریب رکھی جس میں معروف فلمی ستاروں کی شرکت نے جنم دن کی خوشی کو چار چاند لگا دیے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ اور بالی ووڈ میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور ہیما مالنی 75 سال کی ہوگئیں اور اس خاص دن کو انھوں نے بڑے شاندار طریقے سے منایا۔
کئی دہائیوں تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والی ہیمامالنی کی 75 ویں سالگرہ پر سلمان خان، ودیا بالن، جیکی شیروف، ریکھا، رانی مکھرجی، ایوشمان کھرانہ، انوپم کھیر، مادھوری ڈکشٹ ، روینہ ٹنڈن، جیا بچن اور بہت سے دیگر مہمان گرامی شریک تھے۔
ہیما مالنی اپنی بیٹیاں ایشا دیول اور اہانہ دیول بھی تقریب میں موجود تھی اور مہمانوں کی خاطر داری میں مصروف نظر آئیں۔ ہیما مالنی نے خصوصی طور پر تیار کردہ خوبصورت اور ذائقہ دار کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔
کیک ٹیبل پس منظر میں ڈریم گرل کی جشنِ سال گرہ کا تہنیتی پیغام لکھا تھا۔ ریکھا سمیت فلمی ستاروں نے گانے گائے، رقص کیا اور مبارک باد دی۔