اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق منفی قیاس آرائیاں کرنےو الے تھوڑا انتظار کرلیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جے آئی ٹی اور عدالتوں میں سیکڑوں پیشیاں بھگتی ہیں۔
واضح رہے کہ 2 ماہ قبل نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی نے 18 ماہ اقتدار سنبھالا تو اس کی قیمت بھی ادا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کو نقصان پہنچا ہے۔ مارچ تک عام انتخابات ہوتے اور نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنتا دیکھ رہا ہوں۔