Trending Now

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ

  • لرواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اگست لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 0.50 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2022ء کے مقابلے گزشتہ ماہ پیداوار 2.52 فیصد بڑھی، جولائی 2023ء کے مقابلے اگست میں 8.44 فیصد گروتھ ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خوراک، کیمیکلز، فارماسیوٹیکل اور ربڑ کی مصنوعات کی پیداوار بڑھی جبکہ ملبوسات، منرل پروڈکٹس، کھاد، مشینری، فٹبال اور پیٹرولیم سیکٹر میں بہتری آئی۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل، تمباکو، مشروبات، لیدر، لکڑی، پیپر بورڈ کی پیداوار میں کمی آئی جبکہ لوہے، اسٹیل، دھاتوں، کمپیوٹر، الیکٹرانکس اور گاڑیوں کی پیداوار بھی گر گئی۔

Read Previous

نواز شریف واپسی؛ منفی قیاس آرائیاں کرنیوالے تھوڑا انتظار کرلیں، عرفان صدیقی

Read Next

غزہ پر اگلا حملہ زمینی کارروائی کے بجائے سرپرائز بھی ہوسکتا ہے، اسرائیل کی دھمکی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *