اسلام آباد: آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز سے منشیات اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تحقیقات میں مزید ملزمان کی شناخت بھی ہوئی ہے، گروہ سے منسلک افراد کا تعلق چاروں صوبوں سے ہے۔