پیرس: بم کی افواہ اورحملے کی دھمکی کی وجہ سے فرانس کے6 ایئر پورٹس خالی کرالیے گئے ۔ فرانس کے ایئر پورٹس کو بم سے اڑانے کی افواہ کے فوری بعد خالی کرالیاگیا اوراس وجہ سے ایئر پورٹ پر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور انتظامیہ کے فوری ایکشن کی وجہ سے ٹرمینلز کو مسافروں نے فوری خالی کردیا۔ تاہم کوئی ایسا نقصان نہیں ہوا اور سکیورٹی نے بعد میں اطلاع دی کہ یہ محض افواہ تھی اس لیے کسی صورت خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔اس وجہ سے لگ بھگ چھ ایئرپورٹس کوخالی کرایاگیا اور بھگدڑ مچی لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔ لوگوں کے ٹرمینلز خالی کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ فرانس بھر کے ہوائی اڈوں کو بم کی افواہ کے بعد خالی کر دیا گیا جس سے لاکھوں افراد افراتفری کاشکار ہوئے ۔