اسلام آباد: عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے مقدمے کی جلد سماعت کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
شہری جنید رزاق کی جانب سے سپریم کورٹ میں مقدمے کی جلد سماعت کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں مقرر کیا جائے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کو شروع کردیا گیا ہے، سویلنز کے ٹرائل کو شروع کرنا سپریم کورٹ کے تین اگست کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔