Trending Now

توشہ خانہ کیس، نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ نیب کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ نیب ریفرنس کیس میں وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، میاں محمد نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب حکام کو آج طلب کر رکھا تھا۔

دوران سماعت نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف عدالت میں کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں،  نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وکیل نواز شریف سے استفسار کیا کہ آپ نے ہائیکورٹ میں بھی درخواست دی ہے جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نہیں اس کیس میں ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا ہے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں وارنٹ جاری ہوئے ہیں، فیصلہ نہیں ہوا تھا، اسحاق ڈار کے اسی نوعیت کے کیس میں وارنٹ معطل ہوئے تھے۔

سابق وزیر اعظم کے وکیل نےکہا کہ نواز شریف کی تازہ ترین طبی رپورٹ بھی ساتھ منسلک کردی ہے، وہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ وکیل کا کہنا تھاکہ وارنٹ گرفتاری معطل ہونے پر ملزم عدالت پیش ہوتا ہے جبکہ نیب کی جانب سے نواز شریف کا کوئی وارنٹ گرفتاری نہیں۔

نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت سے استدعا کی کہ  سابق وزیر اعظم نوازشریف کے دائمی وارنٹ 24 اکتوبر تک کیلئے معطل کئے جائیں تاکہ عدالت آنے کا راستہ مل جائے۔

نیب پراسیکیو ٹر کی جانب سے کہا گیا کہ وارنٹ کا مقصد ہی قانون کا سامنا کرنا ہے،مسلم لیگ ن کے قائد نے دو ریلیف مانگے ہیں، وہ کہہ رہے کہ عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتے ہیں،  نواز شریف اگر پیش ہونا چاہتے ہیں تو 24 اکتوبر تک وارنٹ معطل کر دیں۔

عدالت نے سابق وزیر اعظم کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے وکلا کی جانب سے گزشتہ روز احتساب عدالت میںوارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

Read Previous

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے مقدمے کی جلد سماعت کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Read Next

شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایس یو وی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *