برسلز: (ویب ڈیسک ) یونان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں 25 سالہ یونانی ٹاپ سیڈڈ سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی بوٹک وین ڈی زنڈشلپ کو سٹریٹ سیٹس میں5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔