لاہور: کبڈی فیڈریشن نے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے عادل حسین کا ڈوپ پازٹیوآنے کی تصدیق کردی۔
ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے پر کبڈی فیڈریشن نے عادل حسین کو معطل کردیا۔عادل حسین ایشین گیمز میں برانز میڈل جیتنے والی کبڈی ٹیم کا حصہ تھے۔ کبڈی فیڈریشن کےسیکرٹری رانا محمد سرور نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتےہوئے بتایا کہ عادل حسین کے پاس بی سمپل چیک کروانےکا آپشن موجود ہے۔معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد مزید کسی ایکشن کا فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈوپ ٹیسٹ پازٹیو آنے کا فعل کھلاڑی کا اپنا ہوتاہے،تمام کھلاڑیوں کو اس حوالے سے باقاعدہ لیکچرز دیئے جاتےہیں ۔ ماضی میں جن کھلاڑیوں نے قوت بخش ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا ان کو سخت سزائیں بھی دی ہیں۔