پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کل اسرائیل پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 30 فرانسیسی شہری بھی شامل تھے جب کہ ایک خاتون سمیت 7 فرانسیسی شہریوں کو یرغمال بنالیا گیا تھا جو تاحال لاپتا ہیں۔
اس کے بعد سے شروع ہونے والی حماس اور اسرائیل جھڑپ تاحال جاری ہے اور دو ہفتے بعد کل بروز منگل فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملنے تل ابیب پہنچ رہے ہیں۔
ایمانوئل میکرون کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی تھی تاہم کینیڈی وزیراعظم کی جانب سے تاحال اسرائیل کے دورے کا اعلان نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی کے سربراہان مملکت نے اظہار یکجہتی کے لیے علیحدہ علیحدہ اسرائیل کا دوہ کیا اور وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی جب کہ امریکا نے طیارے بردار بحری جہاز بھی بھیجا ہے۔
حماس کے 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں 1400 اسرائیلی مارے گئے تھے جن میں غیرملکی شہری بھی شامل ہیں جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی۔