پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہلخانہ پر توجہ مرکوز کرنے کی خاطر فی الحال کام نہیں کررہیں۔
میرا نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں، ساتھ ہی اداکارہ نے حالیہ دنوں کی مشکلات سے متعلق مداحوں کو بتایا۔
انہوں نے لکھا ‘پچھلے ایک سال سے میں نے اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے کیریئر میں بریک لگادیا ہے، میری والدہ برسوں سے بیماری میں مبتلا ہیں اور حال ہی میں ان کی سرجری ہوئی ہے’۔
بات جاری رکھتے ہوئے میرا نے لکھا ‘میری بہن کو حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، میں اپنی زندگی میں اس وقت کافی مشکل وقت سے گزر رہی ہوں’۔
ساتھ ہی میرا نے دعا کرنے کے انداز میں کہا ‘اللہ تعالیٰ مجھے ایسا جیون ساتھی عطا کریں جس کے ساتھ میں اپنے دکھ، تکلیف، درد اور خوشیاں بانٹ سکوں’۔