مسلسل گراوٹ کا سلسلہ تھم گیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر نے پھر اڑان بھر لی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےجاری اعدادوشمارکےمطابق کے آج پہلے کاروباری روز کے اختتام پرڈالرکی قیمت میں 32 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے80 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
آج صبح کاروبار کے آغاز پرڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تاہم کچھ گھنٹوں کے بعد ڈالر 70 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے سطح پرٹریڈ کر رہا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پرڈالر کی قیمت میں 81 پیسے کمی ریکارڈکی گئی تھی جس کے بعد ڈالر 278 روپے کی سطح پر بند ہواتھا۔