اسلام آباد: پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 اکتوبر (بروز منگل) کو سماعت کرے گا۔
جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بھی بینچ میں شامل ہیں، سردار کاشف نامی درخواست گزار نے پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔