قبرص: قبرس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سر پر 319 گلاس توازن کے ساتھ رکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ایرسٹوٹیلِس ویلاؤرِٹِس نامی 62 سالہ سیکیورٹی ایڈوائزر 1995 سے سر پر گلاس کا توازن قائم کر کے کرتب دِکھا رہے ہیں۔
باقاعدگی کے ساتھ ریستوران اور تقاریب میں اپنے فن کے جوہر دِکھانے والے ایرسٹوٹیلِس نے سر پر سب سے زیادہ گلاس کا توازن قائم کرنے کے ریکارڈ کی کوشش کی۔
ریکارڈ کے لیے ایرسٹوٹیلِس کو کم از کم 10 سیکنڈ تک تمام گلاسز کو سر پر جس کو انہوں نے دُگنے وقت تک سر پر رکھ کر رقص کیا۔
ایرسٹوٹیلِس کاکہنا تھا کہ ان کا سر پر مختلف اقسام کے گلاسز کا توازن قائم کر کےریکارڈ کی کوشش کا ارادہ ہے۔