لاہور: ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق معاملے پر شوگر ملز مالکان کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت کے 2 رکنی بینچ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے5رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ 2 رکنی بینچ ہی چینی کی قیمتوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ 30 اکتوبر سے دستیاب 2 رکنی بینچ سماعت کا آغاز کرئے گا۔